ویب سائیٹ کا مقصد

اللہ تعالی نے انسانوں کی دنیاوی زندگی کو خوشگواربنانے کیلئے بہت اچھی نعمتیں اور بہت اچھے اصول عطافرمائے ہیں مگر بہت سے انسان یا تو ان اصولوں اور نعمتوں سے واقف ہی نہیں ہیں یا واقف تو ہیں مگر ان کے مطا بق زندگی گزارنے کا اہتمام نہیں کرتے- ہمیں امید ہے کہ ہماری یہ ویب سائیٹ لوگوں کو صحتمند زندگی گزارنے کیلئے بہت ضروری اور مفید معلومات فراہم کرے گی اور فائدہ اٹھانے والے خواتین وحضرات فائدے پہنچانے والی اصل ذات اللہ رب العزت کے شکرگزار بنیں گے اور دین اسلام کی خدمت کرکے ہمیشہ کیلئے  اپنے اللہ کو راضی کریں گے- اللہ تعالی ہم سب کو ہمیشہ کے لئے اپنا شکرگزار رہنے اور اپنی رضا اور پسند کے مطابق زندگی گزارنے کی توفیق عطافرمائے، آمین۔

نوٹ:پرہیز اور علاج کے سیکشن میں جو نیوز دی گئی ہیں وہ محض خیرخواہی کی نیت سے پیش کی جارہی ہیں اور ہم ان کے بارے میں کسی طرح کی ذمہ داری نہیں لے سکتے، بعض نیوز اپنے سیکشن سے غیرمتعلقہ محسوس ہوں گی مگرغور کرنے سے آپ کو محسوس ہوگا کہ فائدے یا نقصان کسی نہ کسی اعتبار سے خبر کا تعلق اس سیکشن سے ضرور ہوگا۔